ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل مدینہ کالونی میں کچروں کی نکاسی کا انتظام نہ ہونے پر ایس ڈی پی آئی نے ہیبلے پنچایت کو سونپا میمورنڈم

بھٹکل مدینہ کالونی میں کچروں کی نکاسی کا انتظام نہ ہونے پر ایس ڈی پی آئی نے ہیبلے پنچایت کو سونپا میمورنڈم

Wed, 28 Feb 2018 14:17:19    S.O. News Service

بھٹکل 28/ فروری (ایس او نیوز) شہر کے بیچوں بیچ  مسلم اکثریت والا  علاقہ مدینہ کالونی  میں جگہ جگہ کچروں کی ڈھیڑ پڑے ہیں، عوام   کوڑا کرکٹ اور کچروں کو  پھینکنے کو لے کر سخت پریشان ہیں، کچروں کی نکاسی نہیں ہورہی ہے، ان کے سدباب کا مطالبہ لے کر آج بدھ کو سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی اف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے ہیبلے پنچایت کو ایک  میمورنڈم پیش کیا  اور مطالبہ کیا کہ  مدینہ کالونی  بالخصوص میناء روڈ پر کچروں کے ڈھیڑ کو صاف کیا جائے اورکچروں کی نکاسی کا مناسب بندوبست کیا جائے۔

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ پنچایت کی جانب سے کچروں کو پھینکنے کے لئے انتظام نہ کئے جانے کی وجہ سے عوام ہر خالی جگہ کو دیکھ کر کچرہ پھینکنے پر مجبور ہیں، جس کے نتیجے میں  ماحول آلودہ ہوتا جارہا ہے ، ایسے میں یہاں مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔ ایس ڈی پی آئی نے مقامی ہیبلے پنچایت کے صدر اور پی ڈی او سے درخواست کی ہے کہ لوگوں کے اس اہم مسئلہ کی طرف فوری توجہ دیں اوراس مسئلہ کو حل کریں۔

ایس  ڈی پی آئی ضلعی سکریٹری ظہیر احمد شیخ، سرفراز خان،  عبدالعظیم خومی، محمد عاکف گوائی، ضمان و دیگرممبرس اس موقع پر موجود تھے۔

Video clip of SDPI members who submits memorandum to Heble Panchayat

 


Share: